Thursday, June 6, 2019

کبھی ایسے PUBG کھیلی ہے ؟؟؟

اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ پاگل اور بیوقوف  کہاں پائے جاتے ہیں تو یہ ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔
جب کمائی باپ کی ہو اور اپکو اپنی ذندگی کی بھی پرواہ نہ ہو 
اور پیسہ دنیا کو بھی دکھانا ہو تب ایسے وڈیوز بنائے جاتے ہیں۔۔

best truck disaster completion

Dangerous idiots operator dump truck at work



اوریا مقبول جان اپ نے تو کمال کریا جسٹس کا پورا شجرہ نصب بتا دیا.🤔👇👇👇

 تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے جسٹس قاضی فائز عیسی کا پورا  خاندان ان  کھول کے رکھ دیا۔۔۔۔۔۔



Sunday, June 2, 2019

مرد کیا ہے ؟؟؟

میں نے مرد کی بے بسی تب محسوس کی جب میرے والد کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے اور انھیں صحت یاب ہونے سے زیادہ اس بات کی فکر لاحق تھی کہ جو کچھ انھوں نے اپنے بچوں کے لئے بچایا تھا وہ ان کی بیماری پر خرچ ہورہا ھے اور ان کے بعد ھمارا کیا ھوگا؟ میں نے مرد کی قربانی تب دیکھی جب ایک بازار عید کی شاپنگ کرنے گئی اور ایک فیملی کو دیکھا جن کے ھاتھوں میں شاپنگ بیگز کا ڈھیر تھا اور بیوی شوہر سے کہہ رھی تھی کہ میری اور بچوں کی خریداری پوری ھوگئی آپ نے کرتا خرید لیا اپ کوئی نئی چپل بھی خرید لیں جس پر جواب آیا ضرورت ہی نہیں پچھلے سال والی کونسی روز پہنی ھے جو خراب ھوگئی ھوگی، تم دیکھ لو اور کیا لینا ھے بعد میں اکیلے آکر اس رش میں کچھ نہیں لے پاو گی۔ ابھی میں ساتھ ھوں جو خریدنا ھے آج ھی خرید لو۔*
*میں نے مرد کا ایثار تب محسوس کیا جب وہ اپنی بیوی بچوں کے لئے کچھ لایا تو اپنی ماں اور بہن کے لئے بھی تحفہ لایا، میں نے مرد کا تحفظ تب دیکھا جب سڑک کراس کرتے وقت اس نے اپنے ساتھ چلنے والی فیملی کو اپنے پیچھے کرتے ہوئے خود کو ٹریفک کے سامنے رکھا۔ میں نے مرد کا ضبط تب دیکھا جب اس کی جوان بیٹی گھر اجڑنے پر واپس لوٹی تو اس نے غم کو چھپاتے ھوئے بیٹی کو سینے سے لگایا اور کہا کہ ابھی میں زندہ ھوں لیکن اس کی کھنچتی ہوئے کنپٹیاں اور سرخ ھوتی ھوئی آنکھیں بتارھی تھیں کہ ڈھیر تو وہ بھی ھوچکا، رونا تو وہ بھی چاہتا ہے لیکن یہ جملہ کہ مرد کبھی روتا نہیں ھے اسے رونے نہیں دیگا۔

( *بانو قدسیہ*)

Wednesday, May 29, 2019

وہ کونسا سال تھا جس میں رمضان المبارک کے 42 روزے رکھے گئے تھے اور کیوں؟

سال ہے 1935 ۔ اس سال یکم جنوری کو یکم رمضان تھا اور قمری سال چھوٹا ہونے کی وجہ سے دسمبر میں پھر رمضان آگیا اس طرح 42 روزے رکھے گئے
اسی طرح سال 2006 میں دو حج پڑھے گئے۔
پہلا حج  9 جنوری 2006 کو پڑھا گیا۔اور اسی سال 30 دسمبر 2006 میں دوسرا حج پڑھا گیا تھا ۔



Tuesday, May 28, 2019

کیا آپ اپنے بچوں پر ہاتھ اٹھاتے ہیں؟؟

بچے آپ کے رویے کی عکاسی ہیں۔
  وہ مشاہدہ اور مشق کرتے ہوئے بہت سیکھتے ہیں۔ 
 آپ نے کیا کیا ہے وہ کسی اور کے ساتھ وہی کرتے ہیں۔
اپنے بچوں پر ہاتھ اٹھانے سے پہلے یہ سوچ لیں کہ وہ بڑے ہو کر یہی رویہ دوسرے بچوں اور یہاں تک کہ اپنے بچوں کے ساتھ بھی اختیار کریں گے۔
جیسے پڑھے لکھے والدین اپنی اولاد کی تربیت بہت اچھی تعلیم کے ساتھ کرتے ہیں ویسے ہی آپ کا اپنے بچوں پر ہاتھ اٹھانا انہیں  ظالم بنا سکتا ہے۔
بچوں کے ساتھ ہمیشہ شفقت سے پیش آئیں۔
آپ کا حسن اخلاق انہیں کامیاب بنانے میں بہترین مددگار ثابت ہوگا۔



خیبرپختونخوا میں ہونے والے انتخابات کون جیتا ؟؟؟

خیبرپختونخواہ میں ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری۔

https://www.insaf.pk/public/insafpk/news/ticket-holders-kpk-election-2019

لیلۃ القدر کی سب سے افضل دعا کونسی ہے؟؟

ویسے تو لیلۃ القدر میں بے شمار نوافل اور اذکار کیے جاتے ہیں ۔
جن کا ذکر احادیث میں صحیح اسناد کے ساتھ موجود ہے۔
لیکن یہ دعا  لیلۃ القدر کے ساتھ منسوب کی گئی ہے 


Monday, May 27, 2019

24 facts about Pakistan

پاکستان کے بارے میں 24 ایسی باتیں جو شاید آپ کو پتہ نہیں ہوں گی۔

تفصیلات کے لیے ویڈیو دیکھیں


28 مئی یوم تکبیر

مئی/ 28 /1998  
پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن جب بھارت کی جانب سے کیے گئے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 21 سال پہلے آج ہی کے دن پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر  5  ایٹمی دھماکے کر کے بھارت سمیت
دنیا کو حیران کر کے رکھ دیا۔
اور ٹھیک دو دن بعد چھٹا ایٹمی دھماکا کرکے پاکستان نے خود کو ایٹمی دنیا کے سامنے مزید مستحکم ثابت کیا۔
 
اسی دن کو یوم تکبیر کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔






Sunday, May 26, 2019

عاشر عظیم کو نیب نے کیسے ذلیل کیا

   نیب کے کردار پر ایک اور سوال
پی ٹی وی کے مشہور ڈرامے دھواں سے فیم پانے والے عاشر عظیم
 جب کسٹم ڈپارٹمنٹ میں اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دے رہے  تھے تب کچھ سیاسی چوروں اور بدمعاشوں نے عاشر عظیم پر 289 کنٹینرز غائب ہونے کے الزام میں کیس کر دیا ۔
باقی تفصیلات ویڈیو میں دیکھیں۔۔۔۔






چیئرمین نیب سکینڈل ۔طیبہ فاروق کا موقف سامنے آگیا

طیبہ فاروق جس نے چیئرمین نیب پے  ہراسمنٹ کا الزام لگایا اور و یڈیوز بنائیں۔ 
 طیب فاروق چیئرمین پر کیا الزام لگا رہی ہیں وہ
اس ویڈیو میں دیکھیں۔
 طیبہ فاروق اپنا مؤقف بیان کر رہی ہیں۔
ویڈیو دیکھیں اور اپنی رائے کا اظہار کریں ۔۔۔۔




تلبینہ صحت اور طاقت کا خزانہ

رسول اللہﷺ نے حضرت جبرئیلؑ سے فرمایا کہ: جبرئیلؑ میں تھک جاتا ہوں۔ حضرت جبرئیلؑ نے جواب میں عرض کیا: اے الله کے رسولﷺ آپ تلبینہ استعمال کریں
: “رسول اللہ ﷺ کے اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار ہوتا تھا تو حکم ہوتا کہ اس کے لیے تلبینہ تیار کیا جائے۔ پھر فرماتے کہ تلبینہ بیمار کے دل سے غم کو اُتار دیتا ہے اور اس کی کمزوری کو یوں اتار دیتا ہے جیسے کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کر اس سے غلاظت اُتار دیتا ہے۔'' (ابن ماجہ)


 آج کی جدید سائینسی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ جو میں دودھ کے مقابلے میں 10 گنا ذیادہ کیلشیئم ہوتا ہے اور پالک سے ذیادہ فولاد موجود ہوتا ہے، اس میں تمام ضروری وٹامنز بھی پائے جاتے ہیں
پریشانی اور تھکن کیلئے بھی تلبینہ کا ارشاد ملتا ہے۔
 نبی ﷺ  فرماتے کہ یہ مریض کے دل کے جملہ عوارض کا علاج ہے اور دل سے غم کو اُتار دیتا ہے۔'' (بخاری' مسلم' ترمذی' نسائی' احمد)
جب کوئی نبی ﷺ سے بھوک کی کمی کی شکایت کرتا تو آپ اسے تلبینہ کھانے کا حکم دیتے اورفرماتے کہ اس خدا کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے یہ تمہارے پیٹوں سے غلاظت کو اس طرح اتار دیتا ہے جس طرح کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کر صاف کرلیتا ہے
۔نبی پاک ﷺ کومریض کیلئے تلبینہ سے بہتر کوئی چیز پسند نہ تھی۔ اس میں جَو کے فوائد کے ساتھ ساتھ شہد کی افادیت بھی شامل ہوجاتی تھی۔ مگر وہ اسے نیم گرم کھانے' بار بار کھانے اور خالی پیٹ کھانے کو زیادہ پسند کرتے تھے۔ (بھرے پیٹ بھی یعنی ہر وقت ہر عمر کا فرد اس کو استعمال کرسکتا ہے۔ صحت مند بھی ' مریض بھی)
نوٹ: تلبینہ ناصرف مریضوں کیلئے بلکہ صحت مندوں کیلئے بہت بہترین چیز ہے۔ بچوں بڑوں بوڑھوں اور گھر بھر کے افراد کیلئے غذا' ٹانک بھی' دوا بھی شفاء بھی اور عطا بھی۔۔۔۔خاص طور پر دل کے مریض ٹینشن' ذہنی امراض' دماغی امراض' معدے' جگر ' پٹھے اعصاب عورتوں بچوں اور مردوں کے تمام امراض کیلئے انوکھا ٹانک ہے۔
" جو " -------- جسے انگریزی میں " بارلے " کہتے ہیں - اس کو دودھ کے اندر ڈال دیں ۔ پنتالیس منٹ تک دودھ میں گلنے دیں اور اسکی کھیر سی بنائیں ۔ اس کھیر کے اندر آپ چاھیں تو شھد ڈال دیں یا کھجور ڈال دیں ۔اسے تلبینہ ( Talbeena) کہیں گے ---
ترکیب:
۔دودھ کو ایک جوش دے کر جو شامل کر لیں۔
۔ ہلکی آنچ پر ۴۵ منٹ تک پکائیں اور چمچہ چلاتے رہیں۔
۔ جو گل کر دودھ میں مل جائے تو کھجور مسل کر شامل کرلیں۔
۔ میٹھا کم لگے تو تھوڑا شہد ملا لیں۔
۔کھیر کی طرح بن جائے گی۔
۔ چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔
۔ اوپر سے بادام ، پستے کاٹ کر چھڑک دیں۔
(کھجور کی جگہ شہد بھی ملا سکتے ہیں)
طبی فوائد:
طبی اعتبار سے اس کے متعدد فوائد بیان کئے جاتے ہیں-یہ غذا:
1۔غم ، (Depression)
2۔ مایوسی،
3۔ کمردرد،
4۔  خون میں ہیموگلوبن کی شدید کمی،
4۔ پڑهنے والے بچوں میں حافظہ کی کمزوری،
5۔ بهوک کی کمی،
6۔ وزن کی کمی،
7۔ کولیسٹرول کی زیادتی،
8۔ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر لیول کے اضافہ،
9۔ امراض دل،انتڑیوں،
10۔ معدہ کے ورم،
11۔ السرکینسر،
12۔ قوت مدافعت کی کمی،
13۔ جسمانی کمزوری،
14۔ ذہنی امراض،
15۔ دماغی امراض،
16۔ جگر،
17۔ پٹھے کے اعصاب،
18۔ نڈھالی
19.وسوسے (Obsessions)
20. تشویش (Anxiety)

 کے علاوہ دیگر بے شمار امراض میں مفید ہےاور یہ بھی اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ جو میں دودھ سے زیادہ کیلشیم اور پالک سے زیادہ فولاد پایا جاتا ہےاس وجہ سے تلبینہ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے”۔

Saturday, May 25, 2019

کون بنے گا اگلا چیئرمین نیب؟؟؟

کیا موجودہ چیئرمین نیب کو تبدیل کیا جانا چاہیئے ؟؟

 


اپنوں کی تلاش

                                تلاش گمشدہ

یہ شخص جس  کا نام عبدالجبار گجر ہے ٹرین میں سفر کر رہا تھا ۔ ٹرین راولپنڈی سے  کراچی جا رہی تھی کہ اچانک  یہ ٹرین سےگرگیا اور اس کی موت واقع ہوگئی ۔ اس شخص کے جیب میں  نہ ہی شناختی کارڈ ہے  اور نہ ہی موبائل ۔ جس وجہ سے اس کی شناخت کرنا مشکل ہو رہا ہے ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ کہ اس شخص کے ورثہ کو تلاش کرنے میں مدد مل سکے ۔

دیکھیں بلو رانی کا بھاگنا

 اب ایسی چیزیں لیڈر بنے گی گی اور پاکستان کی نمائندگی کریں گے
بلو کے سامنے ایک صحافی سوال کرنے کیا آیا کہ بلو نے وہاں سے دوڑ لگادی😂۔



https://m.facebook.com/Funclub430/?ref=bookmarks